ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترپردیش کے ڈی جی پی نے لیا ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کا حلف؛ وڈیو وائرل ہونے کے بعد مصیبت میں پھنسنے کا اندیشہ

اُترپردیش کے ڈی جی پی نے لیا ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کا حلف؛ وڈیو وائرل ہونے کے بعد مصیبت میں پھنسنے کا اندیشہ

Sat, 03 Feb 2018 03:44:37    S.O. News Service

لکھنو 2/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) اُترپردیش کے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کی باتیں تو  سنگھ پریوار کے لیڈران کرتے رہتے ہیں اور وہ ایک سیاسی معاملہ بن چکا ہے، مگر اُترپردیش کے ایک سنئیر آئی پی ایس آفسر بھی رام مندر تعمیر کرنے کا حلف لیتے ہوئے نظر آتے ہیں تو  تشویش کی بات ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  لکھنو یونیورسٹی میں 28 جنوری کو" رام مندر تعمیر کا مسئلہ اور حل"  نامی موضوع پر ایک سمینار رکھا گیا تھا  جس میں اُترپردیش کےہوم گارڈ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی)  سوریا کمار شُکلا بھی شریک ہوئے تھے۔جس کی وڈیو اب جاکر سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہے جس میں سوریا کمار شکلا نے باقاعدہ کئی رام بھکتوں  کے ساتھ  جلد ہی  رام مندر تعمیر کرنے کا حلف لے رہے ہیں۔

 ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر  وائرل ہو نے کے بعد1982 بیچ کے آئی پی ایس آفسر  اور  ڈی جی  سوریا کمار شُکلا اب مصیبت میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔

بطور ڈی جی رہتے  ایسے سیاسی اور سماجی پروگراموں  میں حصہ لینا ہی غلط ہے ، مگر انہوں نے  پروگرام میں شریک ہوتے ہوئے   رام مندر بنانے کا حلف بھی لیا ہے جو  سروس رول بُک کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ان کی اس حرکت پر آئی پی ایس آفسران کی اسوسی ایشن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے آپ کو اس عمل سے علاحدہ کرلیا ہے، جبکہ سوریہ کمار شکلا نے صفائی دی ہے کہ  انہوں نے عدالت کے فیصلے کے مطابق رام مندر تعمیر کرنے کا حلف لیا ہے۔

 


Share: